ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار تعزیت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دبئی کے نائب سربراہ پولیس و سیکیورٹی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے لیے ان کی خدمات بھی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان، دبئی اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔