ہومپاکستانآل اوورسیز پاکستانی کانفرنس، ملک و بیرونِ ملک سے مہمانوں کی امریکا آمد شروع

آل اوورسیز پاکستانی کانفرنس، ملک و بیرونِ ملک سے مہمانوں کی امریکا آمد شروع

جدہ (خالد نواز چیمہ) آل اوورسیز پاکستانی کانفرنس کے موقع پر ملک و بیرونِ ملک سے آمدِ مہمانان کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے، چیئرمین او پی جی ایف (او پی جی ایف ) ظہیر اختر مہر نے ممتاز شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کی آمد کے لئے چیئرمین او پی ایف (او پی ایف) سید قمر رضا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جناب افضل بٹ، اور او پی جی ایف کے ممبر بورڈ آف گورنر نئیر علی کو خصوصی طور پر ویلکم کیا گیا۔
اس موقع پر او پی جی ایف کے جنرل سیکرٹری میاں اطہر حفیظ اور دیگر اہم اراکین و عہدیداران بھی موجود تھے، جنہوں نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے اہداف و انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق، مسائل کے حل اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔