ہومپاکستانپاکستان کی جانب سے برازیل کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد

پاکستان کی جانب سے برازیل کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان نے برازیل کے یومِ آزادی کے موقع پر برازیل کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، وفاقی جمہوریہ برازیل کی حکومت اور عوام کو ان کے یومِ آزادی پر پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہے۔

پیغام میں برازیل کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان برازیلی عوام کے لیے مسلسل امن و استحکام اور کامیابیوں کا خواہاں ہے۔

پاکستان نے برازیل کے عوام کو یومِ آزادی مبارک کہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔