ہومبریکنگ نیوزحلفاً کہتا ہوں عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں،خواجہ آصف

حلفاً کہتا ہوں عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، تفصیلات آ جائیں گی،میں حلفاً کہتا ہوں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کواللہ صحت دے،وہ دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑاتے رہے،بانی پی ٹی آئی نے نوازشریف کی بیماری کا مذاق امریکا تک اڑایا۔
ہماری قیادت قید تھی ہم توپارلیمان میں آتے رہے ،بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں ،عظمیٰ خان کی ملاقات ہوچکی ہے ،وہ بتا سکتی ہیں کہ بانی کی صحت کیسی ہے۔

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ ٹھیک ہوچکا ہے ،بانی پی ٹی آئی کوبلڈ پریشر کی شکایت ہے ،میں جیل میں تھا تو ڈاکٹرزنے آپریشن کا کہا ،عمران خان نے ویڈیو مانگی کہ واقعی آپریشن ہورہا ہے کہ نہیں ،وہ ویڈیو آج تک میرے پاس موجود ہے۔

ڈاکٹر کی رپورٹ آپ بھی دیکھ لیں، ہم بھی دیکھ لیں گے ،نواز شریف کی دو ماہ پہلے دو سرجریز ہوچکی ہیں ،آج بھی پلیٹ لیٹس کی بات کی جاتی ہے۔
ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مریم نواز، نواز شریف یا شہباز شریف قید ہیں ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے،آپ اقتدار میں ہوتے تھے تو آپ نے کیا کیا تھا؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔