بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے کولمبیا کے صدر ابیلارڈو اسپریلا کو کولمبیا میں آنے والےشدید زلزلے کے بعد ہمدردی کا پیغام بھیجا ۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا، جس سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے، زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ کولمبیا کی حکومت کی قیادت میں کولمبیا کے عوام یقیناً اس آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔
چینی صدر کا کولمبیا میں شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
