ہومٹاپ سٹوریبلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الخوارج کومسلسل تباہی کا سامنا

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الخوارج کومسلسل تباہی کا سامنا

کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کومسلسل تباہی کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کومسلسل تباہی کا سامنا ہے، سکیورٹی فورسز کے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمدکیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

واضح رہے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔