اسلام آباد(سب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کے باعث ملک کی معیشت اور امن و امان دونوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
