ہوماسلام آباداسلام آباد ایکسائز نے ریونیو وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد ایکسائز نے ریونیو وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد:(سب نیوز) چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر 25.43 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرکے نئی کامیابی حاصل کر لی۔

ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق اس دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر محصولات کی مد میں 19 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا گیا، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکسز کی مد میں بھی 6.30 ارب روپے جمع کیے گئے۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے تحت ریکارڈ ریونیو کا حصول مؤثر حکمتِ عملی، شفاف اور جدید نظام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، سخت مانیٹرنگ اور افسران و اہلکاروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع، ریونیو ریکوری کے مؤثر اقدامات، ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آئندہ بھی عوام کو شفاف، تیز رفتار اور جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریونیو میں مزید اضافہ اور ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔