ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز اور لبنان کی صورتِحال عبوری معاہدے کو غیر مؤثر بنا رہی: ایران

آبنائے ہرمز اور لبنان کی صورتِحال عبوری معاہدے کو غیر مؤثر بنا رہی: ایران

تہران: (آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور لبنان کی صورتِحال عبوری معاہدے کو غیر مؤثر بنا رہی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری میں کہا گیا کہ امریکی اقدامات بشمول ایران کے تیل کی فروخت کے لائسنس کی منسوخی اور نئے فوجی حملے نے موجودہ جنگ بندی کے کچھ حصوں کو ’’غیر موثر‘‘ بنا دیا ہے۔

کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی انتظامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کا تسلسل بھی جاری ہے، آبنائے ہرمز میں گزرگاہ صاف کرنے کے انتظامات میں مداخلت عبوری جنگ بندی کو ناقابل عمل بنا رہی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خطے کی اقوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین کو ایران پر نئے امریکی حملوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب ایران نے کہا کہ اس نے بحرین اور کویت میں امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

قبل ازیں قطر کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیئے جانے کے بعد ایران نے قطری الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حیران کن قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے اور اس کے انتظام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔