انقرہ (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، اب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ بھی رکوائوں گا۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی ڈیل ہو جائیگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نیٹو سے بہت مایوس ہوں، اگر یہ اجلاس ترکیہ میں نہ ہوتا تو شاید شرکت نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ آج ترکیہ کے ساتھ تجارت اور دیگر باہمی معاملات پر تفصیلی بات ہوگی جبکہ عسکری تعاون اور ایران کی صورتحال بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ ترکیہ کو ایف 35 لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہمارا بہترین اتحادی رہا ہے اور ترکیہ کو ایف 35 طیارے حاصل کرنے پر انہیں کوئی تشویش نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کے روسی دفاعی نظام خریدنے پر بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگ نہیں جانتے کہ ترکیہ درحقیقت کتنا طاقتور ملک ہے اور اس کے پاس بہترین فوج موجود ہے۔انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ان کا احترام کرتی ہے اور امریکا کے ترکیہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے نیٹو سے متعلق بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کا اجلاس ترکیہ میں نہ ہوتا تو شاید وہ اس میں شرکت نہ کرتے، تاہم چونکہ اجلاس کا میزبان ترکیہ ہے اس لیے وہ شریک ہوئے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے ایران جنگ ختم ہونے کے بعد مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ 5 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا۔
دنیا میں 8جنگیں رکوا چکا ہوں، امید ہے روس اور یوکرین کے درمیان بھی جلد ڈیل ہو جائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
