ہومپاکستانقومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور خیبر پختونخوا محتسب میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور خیبر پختونخوا محتسب میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور حکومت خیبر پختونخوا کے محتسب سیکرٹریٹ کے درمیان خواتین کے حقوق کے فروغ، خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ، پارلیمانی نظام میں خواتین کی موثر شمولیت، مقامِ کار پر خواتین کو ہراسگی سے تحفظِ کے ایکٹ 2010 کے موثر نفاذ، کام کی جگہ پر تحفظ اور پارلیمانی روابط سے متعلق امور میں ادارہ جاتی تعاون، باہمی رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت معلومات کے تبادلے، استعدادِ کار میں اضافے، مشاورت اور تکنیکی معاونت کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔معاہدے میں اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے آئینی دائر اختیار، ادارہ جاتی خودمختاری اور پارلیمانی مراعات کا مکمل احترام برقرار رکھا جائے گا۔معاہدے کے مطابق ویمن پارلیمانی کاکس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ عوامی آگاہی میں اضافہ، خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ، پارلیمانی عمل میں خواتین کی موثر شرکت، مقامِ کار پر خواتین کو ہراسگی سے تحفظِ کے ایکٹ 2010 کے موثر نفاذ، قانون سازی پر موثر عمل درآمد اور باہمی مشاورت و مکالمے کے ذریعے موثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر کہا گیا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے اس مشترکہ عزم کی عکاس ہے کہ موثر اور مربوط کوششوں کے ذریعے خواتین کے حقوق، خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ، پارلیمانی نظام میں خواتین کی شمولیت کے فروغ، مقامِ کار پر خواتین کو ہراسگی سے تحفظِ کے ایکٹ 2010 کے موثر نفاذ، بہتر طرزِ حکمرانی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔قائم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی سعید احمد اور محتسب حکومتِ خیبر پختونخوا بیرسٹر رباب مہدی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔تقریب میں اسپیشل سیکریٹری برائے خصوصی اقدامات سید شمعون ہاشمی سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔