بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل کی امیدوار ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر اور ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ ماریہ ایسپینوسا سے ملاقات کی۔بدھ کے روز ایسپینو سا نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تین ستونوں کو متوازن طریقے سے فروغ دینے کے لیے چین سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی اور ادارے کے وقار کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ وانگ ای نے کہا کہ محترمہ ایسپینوسا کا اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کا امیدوار ہو نا ، کثیرالجہتی پر ان کے پختہ یقین، اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کے لیے ان کے اعلیٰ احترام اور عالمی حکمرانی کے لیے ان کے احساس ذمہ داری کی عکاسی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل کا انتخاب اقوام متحدہ کی اصلاحات اور مستقبل کی ترقی کی سمت اور اس سے بھی بڑھ کر رکن ممالک کی اکثریت کے اہم مفادات کے لیے اہم ہے۔ چین انتخابی عمل میں ذمہ داری کے ساتھ حصہ لے گا اور عالمی نظم و نسق میں اپنا بنیادی اور قائدانہ کردار بہتر انداز میں ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا۔
اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل کا انتخاب رکن ممالک کی اکثریت کے اہم مفادات کے لیے اہم ہے، چینی وزیر خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
