ہومتازہ ترینمون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات

مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات

لاہور- (سب نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے مون سون کے موسم میں فضائی سیفٹی/حفاظت کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور پر خصوصی احتیاطی اقدامات نافذ کیے ہیں۔ مون سون کے دوران ایئرپورٹ اور اس کے گرد و نواح، خصوصاً 3,000 فٹ سے کم بلندی پر پرندوں کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ اس پیش نظر پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایئرلائنز کو ممکنہ زمینی یا فضائی تاخیر سے نمٹنے کے لیے مناسب اضافی ایندھن رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ ان حفاظتی اقدامات کے تحت 5 جولائی سے 15 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 5:01 سے 8:00 بجے (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) دونوں رن ویز عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ ان اوقات میں پرندوں کی سرگرمی عروج پر ہوتی ہے۔ شیڈول کمرشل پروازیں ان اوقات کے علاوہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں رن وے دستیاب ہوگا۔

اولین ترجیح کے طور پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فضائی آپریشنز کے محفوظ انعقاد کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔