اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل نے خارج کر دی۔
جسٹس محمد آصف کے خلاف شکایت 22 جون کے اجلاس میں خارج کی گئی، سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ کرنل(ر) انعام الرحیم کو آگاہ کر دیا۔
جسٹس محمد آصف کے خلاف ٹریفک حادثہ کیس میں جاں بحق خواتین کے اہلخانہ پر دباؤ ڈالنے کا الزام تھا۔ جسٹس آصف پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
