ہومبریکنگ نیوزپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھ کرحکومت نے خودفائدہ اٹھالیا،مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھ کرحکومت نے خودفائدہ اٹھالیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمتیں برقرار کھ کر حکومت نے خود فائدہ اٹھا لیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کو فائدہ پہنچا چکی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت نے خود فائدہ اٹھا لیا ہے،حکومت کے پاس گنجائش تھی مگر انہوں نے عوام کو فائدہ نہیں پہنچایا،پٹرول کی قیمت میں ایک تہائی حصہ حکومت کا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔