بیروت(آئی پی ایس )حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ فریم ورک معاہدہ لبنان میں اسرائیلی وجود کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے وہ دن دور نہیں جب لبنانی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کردیا جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ لبنان سے اسرائیلی انخلا کو مزاحمتی گروپوں کو غیرمسلح کرنے سے مشروط کرنا خطرناک ہے۔نعیم قاسم نے کہا کہ سہ فریقی فریم ورک معاہدہ لبنانیوں کیلئے ملکی خودمختاری سے دستبردار ہونا ہے، امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکام لبنان کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنے گناہوں سے باز آجائیں، ہم نے مشکل ترین حالات میں میدان نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔
