نیویارک:(آئی پی ایس) وینزویلا، کریبین جزائر، امریکہ، میکسیکو اور براعظم امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔
زلزلے کے باعث سکول اور ٹرین سروس معطل کر دی گئیں، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق زلزلے کے باعث وینزویلا میں ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
وینزویلا کا مرکزی ایئرپورٹ بند
وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیتیا کو زلزلے سے ہونے والے ’شدید نقصان‘ کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ترمینل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی، کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ
دوسری جانب شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کا ساحلی علاقہ تھا، گہرائی 50 کلومیٹر تھی، حکام کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون ہے۔
جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرنے ہدایت کی ہے۔
وینزویلا میں 2 شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

