تہران (آئی پی ایس )ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ سلامتی کے معاملات پر صرف مشرق وسطی کے ممالک کو فیصلہ کرنا چاہیے۔ واشنگٹن کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے۔باکو میں تقریب سے خطاب ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطے کے ممالک خود یقینی بنائیں۔ ایران دوسرے علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کی اہمیت اتنی اہم ہے جتنی ایران میں جنگ بندی کی ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے ۔ معاہدہ دبا یا زبردستی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور طاقت کا نتیجہ ہے۔ایرانی اسپیکر نے اس سے پہلے باکو آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا جنگ کے بعد علاقائی حالات بدل چکے ۔ اب ایران کومختلف انداز سے دیکھا جانا چاہیے۔

