لاہور (آئی پی ایس) معروف اداکارہ میرا نے عدالت میں رو رو کر خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ میرا کا موقف تھا کہ امریکا میں میری بات سنی جاتی ہے پاکستان میں کوئی نہیں سنتا ۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اداکارہ نے رو رو کر عدالت کو اپنا دکھڑا بیان کیا ۔ میرا نے موقف اختیار کیا کہ میں دس سال سے انصاف کے لئے در بدر ہو رہی ہوں ۔ میرا نے کہا کہ جب میں امریکا میں تھی تو وہاں کی عدالت نے میری بات کو مکمل طورپر سنا لیکن پاکستان میں میری کوئی نہیں سنتا ۔
امریکا میں میری بات سنی جاتی ہے پاکستان میں کوئی نہیں سنتا،میرا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
