Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسلام آباد ،جمہوریہ پرتگال کے قومی دن کی تقریب سفارتی گرمجوشی کے ساتھ منائی گئی

اسلام آباد ،جمہوریہ پرتگال کے قومی دن کی تقریب سفارتی گرمجوشی کے ساتھ منائی گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) جمہوریہ پرتگال کے قومی دن کی تقریب منگل کے روز اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں نہایت جوش و خروش اور سفارتی گرمجوشی کے ساتھ منائی گئی۔وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، سید عمران احمد شاہ، بیرسٹر عقیل اور گورنر سندھ نہال ہاشمی سمیت حکومت کی متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں سفارتی برادری کی بھرپور نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ یورپی یونین کے سفیر اور پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالو گوئڈیز ڈومنگیز بھی اس موقع پر شریک تھے۔شام کی نمایاں تقریب قومی دن کے کیک کاٹنے کی رسمی تقریب تھی، جو پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون کی علامت بنی۔

معزز مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا اور پرتگال کے قومی دن کی خوشی منائی، جس سے خیرسگالی، باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات کے جذبات کو مزید تقویت ملی۔استقبالیہ تقریب نے اعلی سطحی ملاقاتوں اور تبادل خیال کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور پرتگال کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور پائیدار دوستی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔