Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانریاست ماں ہوتی ہے لیکن اب یہ ماں اپنے بچوں کا خون چوس رہی ہے، راجہ ناصر عباس

ریاست ماں ہوتی ہے لیکن اب یہ ماں اپنے بچوں کا خون چوس رہی ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ کبھی بھی ملک میں اخراجات کو کم کرنے اور آمدنی کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھر کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہو جائیں تو وہ گھر الٹی میٹلی قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتا ہے، پھر وہ گھر اپنے اثاثے بیچنے شروع کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آمدنی بھی اخراجات سے کم ہے اور کبھی اسکے اخراجات کو کم کرنے اور آمدنی کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

اس وقت پاکستان کی عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے۔ اور حکومت کہتی ہے روزانہ 280 روپے کمانے والا غریب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ریاست ماں ہوتی ہے لیکن اب یہ ماں نہیں رہی یہ اپنے بچوں کا خون چوس رہی ہے۔ یوتھ میں اس وقت بے روز گاری 30 فیصد ہے لیکن اصل میں یہ معاملہ 60 فیصد ہے۔ جس ملک میں غربت بڑھ رہی ہو لوگ پڑھے لکھے نا خوں یہ کیسا ملک بن رہا ہے۔ یہ تمام نشانیاں ایک بیمار حکومت کی ہیں، یہ حکومت بے شعور ہے۔ ایسے لگتا حکومت جان بوجھ کر عوام کو جاہل رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کون سے شخصیت ہے جس نے 280 والے گھرانے کو غربت سے باہر دیکھا ہے، حکمران حقائق کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کو تیار نہیں ہے۔ اب ہر روز غریبوں میں اضافہ ہو رہا ہے غریب انسان اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں جائے تو پتا چلتا ہے 70 سال پہلے بھی جو پرائمری سکول تھا آج بھی وہ پرائمری ہی ہے۔ ہم نے پڑھے لکھے انسان کا معیار یہ رکھا ہے جو اپنا نام لکھ سکے، یہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔