Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوفاقی بجٹ، تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان

وفاقی بجٹ، تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اور نگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبس کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا اس سلسلے میں جو تنخواہ دار بائیس (22) سے بتیس (32) لاکھ روپے کے درمیان سالانہ کماتے ہیں، ان کے ٹیکس کی شرح (23) فیصد سے کم کر کے (20) فیصد کرنے کی تجویز ہے، بتیس (32) سے اکتالیس (41) لاکھ روپے کے درمیان آمدن والے تنخواہ داروں کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

وزیرخزانہ نےبجٹ تقریر میں کہا کہ اکتالیس (41) سے چھپن (56) لاکھ روپے آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کی تجویز ہے، اسی طرح چھپن (56) لاکھ سے ستر (70) لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔