Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبیرسٹر گوہر کی کل تک عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کی دھمکی

بیرسٹر گوہر کی کل تک عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کی دھمکی

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کل تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 34ہفتے سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ساتھ ہی دھمکی دی کہ کل تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس سے متعلق رولنگ جاری کریں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اگر بانی اس ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ، 3 بار حکومت اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا مگر آپ لوگ نہیں آتے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تحریک انصاف نے احتجاجا ایوان سے واک آوٹ کیا، میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہوگا، پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔