Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانڈاکٹر ستانجل پانڈے پاکستان کیلئے نئے بھارتی ناظم الامور نامزد

ڈاکٹر ستانجل پانڈے پاکستان کیلئے نئے بھارتی ناظم الامور نامزد

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت نے ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو پاکستان کے لیے نیا بھارتی ناظم الامور نامزد کردیا۔سری لنکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو اسلام آباد کیلئے بھارتی ناظم الامور نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان نے یہ نامزدگی قبول کرلی ہے اور ڈاکٹر ستانجل پانڈے آئندہ چند ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق موجود ناظم الامور ڈاکٹر گیتکا سری واستو اپنی مدت پوری کرچکی ہیں اور جلد ہی پاکستان سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔