اسلام آباد (سب نیوز)مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں کے سلسلے میں وزیرداخلہ محسن نقوی آج تہران کا دورہ کرینگے، وزیرداخلہ ایرانی سپریم لیڈر کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر جا رہے ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق محسن نقوی آج تہران کا دورہ کریں گے۔ وزیرداخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایران روانہ ہوں گے۔ محسن نقوی کا دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ اس سے پہلے بھی ایران کا دورہ کرچکے۔ صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ محسن نقوی کی گزشتہ روز بشکیک میں ایرانی ہم منصب سے ایک دن میں 3 ملاقاتیں ہوئیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بشکیک میں 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں ہوئی۔ روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائیداخلہ سیالگ الگ ملاقاتوں کیدوران انسداد منشیات، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران پاک تاجک وزرا داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت افغانستان میں25مختلف دہشت گردتنظیمیں سرگرم ہیں ۔۔۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کیلئیسیکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔محسن نقوی نے روسی ہم منصب ولادی میر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے، ازبکستان کے وزیر داخلہ میجرجنرل عزیز تاشپولاتو سے ملاقات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشرق وسطی میں قیام امن کا مشن، وزیرداخلہ محسن نقوی آج تہران کا دورہ کرینگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

