Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپشاور ہائیکورٹ، گریڈ 17اور اوپر کے ملازمین کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

پشاور ہائیکورٹ، گریڈ 17اور اوپر کے ملازمین کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

پشاور(آئی پی ایس )پشاور ہائی کورٹ نے گریڈ 17اور اوپر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیسکو ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد پشاور ہائیکوٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس انعام اللہ خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

عدالت نے گریڈ 17اور اس سے اوپر ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے حکومتی نوٹی فکیشنز معطل کردیے اور 5دسمبر 2023اور 6مئی 2026 کے حکومتی نوٹیفکیشنز پر عمل درآمد روک دیا۔عدالت نے ٹیسکو ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت کی معطلی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر عبوری حکم جاری کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل محمد فاروق ملک نے موقف اختیار کیا تھا کہ مفت بجلی ملازمین کی سروس کے بنیادی معاہدے کا حصہ ہے اور اس کا یکطرفہ خاتمہ غیر قانونی ہے۔ مفت بجلی سہولت کا خاتمہ آئین کے آرٹیکل 4، 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔وکیل کے مطابق نگراں حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی تھی ۔

نگراں حکومت کو پالیسی فیصلوں کے ذریعے ملازمین کے حقوق متاثر کرنے کا اختیار نہیں۔ ٹیسکو ایک آزاد کارپوریٹ ادارہ ہے، حکومتی نوٹیفکیشن کمپنی کے طریقہ کار سے مطابقت نہیں رکھتا۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی اگلی سماعت 18 جون 2026 تک ملتوی کی جاتی ہے۔ اگلی سماعت تک مفت بجلی ختم کرنے کے حکومتی اقدامات معطل رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔