کراچی:(آئی پی ایس)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک گر گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 124 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 328 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12489روپے کی کمی سے 4لاکھ 55ہزار 327روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 11240روپے گھٹ کر 3لاکھ 89 ہزار 772روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 463 روپے کی کمی سے 7ہزار 267 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 421روپے کی کمی سے 6ہزار 202روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

