Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاڈچ بحریہ کے فریگیٹ ڈی روئٹر جنگی جہاز نے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ، چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ

ڈچ بحریہ کے فریگیٹ ڈی روئٹر جنگی جہاز نے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ، چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ

بیجنگ :چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ژائی شی چھن نے نیدرلینڈز کے جنگی جہاز کی جانب سے خلاف ورزی پر بیان جاری کیا ہے۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ ڈچ بحریہ کے فریگیٹ ڈی روئٹر جنگی جہاز نے غیر قانونی طور پر شی شا جزائر کے سمندری علاقے میں داخل ہو کر چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، جبکہ جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر نے کئی مرتبہ پرواز کرتے ہوئے چین کی فضائی حدود میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی افواج کو متحرک کرتے ہوئے قانون اور ضوابط کے مطابق صوتی انتباہات اور وارننگ نوعیت کی الیکٹرانک مداخلت سمیت ضروری اقدامات کیے اور ڈچ جہاز کو علاقے سے باہر نکال دیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیدرلینڈز کی کارروائی نے چین کی علاقائی خودمختاری اور فضائی و بحری سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی اور جنوبی بحیرۂ چین کے امن و استحکام کو متاثر کیا، جس سے غلط فہمی اور غلط اندازوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ چین نے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ڈچ فریق پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اشتعال انگیز اور خلاف ورزی پر مبنی اقدامات بند کرے۔ترجمان نے کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج ہر وقت ہائی الرٹ رہتی ہیں اور قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔