Friday, May 22, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان سے 90 فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے: سردارمحمد یوسف

پاکستان سے 90 فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے: سردارمحمد یوسف

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے 90 فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ میں ادارہ حج کا دورہ کرنے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج مشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عازمین حج کو 7 اور 8 ذی الحج کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج کے اختتام پر موبائل ایپ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا، اعداد و شمار پاکستان واپسی پر جاری کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزارت نے دوران حج رہنمائی کے لیے ناظمین کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی، سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ شکایات اور رہنمائی کے لیے پاک حج موبائل ایپ اور ٹال فری نمبر 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔