Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانخیبرپختونخوا کابینہ کے 5نئے اراکین نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کے 5نئے اراکین نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے 5 نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا۔یہ حلف برداری گورنر ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں نئے وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکریٹری، وزرا اور دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔حلف اٹھانے والوں میں شفیع اللہ جان، شکیل احمد، طارق محمود، نذیر عباسی اور عارف احمد زئی شامل ہیں، جبکہ ایک وزیر بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

نامزد وزیر عدنان قادری بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ لے سکے۔گورنر ہاس کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔اس میں مجموعی طور پر 18 نئے اراکین شامل کیے گئے ہیں جن میں 6 وزرا، 4 مشیر اور 8 خصوصی معاونین شامل ہیں۔نئے مشیروں میں پیر مصور شاہ، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر شامل ہیں۔خصوصی معاونین میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عادل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات میں خیبر پختونخوا کے آئینی اور معاشی حقوق پر بات چیت کی تھی اور وفاق کے سامنے مضبوط مقف پیش کرنے پر زور دیا تھا۔اس سے قبل رواں ماہ گورنر نے واضح کیا تھا کہ صوبائی حکومت میں فوری تبدیلی کے کوئی آثار نہیں اور سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔