Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانپاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، عطا تارڑ

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ایک منظم اور مربوط منفی معلوماتی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد جھوٹے بیانیے اور غلط معلومات کے ذریعے پاکستان کے کردار کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ان عناصر کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے جو خطے میں امن کے فروغ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کہی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ایک منظم منفی معلوماتی مہم دیکھی جا رہی ہے، جس کا مقصد دانستہ طور پر غلط فہمی اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے۔

ان کے مطابق اس مہم میں نامعلوم ذرائع اور غیر مصدقہ عہدیداروں کے حوالے دے کر پاکستان کے علاقائی امن میں کردار کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر پیشہ ورانہ اور بدنیتی پر مبنی کوشش پاکستان کے خطے میں پائیدار امن کے کردار کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے، جو ان عناصر کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے جو امن کے مخالف ہیں۔عطا اللہ تارڑ کے مطابق قابل اعتماد ملکی میڈیا اور مختلف فیکٹ چیک فورمز پہلے ہی اس پروپیگنڈا مہم کو بے نقاب کر چکے ہیں اور اس میں کیے گئے دعوں کو غلط ثابت کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان افواہوں کے پیچھے ایسے عناصر کارفرما ہیں جو پاکستان کے امن کے کردار اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب اقدامات کو تسلیم نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف مثر کردار ادا کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امن، تنازعات کے حل اور خطے میں استحکام بعض عناصر کو قبول نہیں، اسی لیے وہ اس طرح کی منفی مہمات کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اس کا ذمہ دار میڈیا اس طرح کی تمام منظم مہمات کو بے نقاب کرتا رہے گا، جبکہ پاکستانی میڈیا اور انفلوئنسرز کی اس حوالے سے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔