اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مئی کی تنخواہیں، الاونسز اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے جس کا حتمی انحصار ذوالحجہ کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مئی 2026 کی تنخواہیں، الاونسز اور پنشن 22 مئی 2026 بروز جمعہ جاری کر دی جائیں تاکہ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں انہیں بروقت مالی سہولت میسر آ سکے۔وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
