Monday, May 11, 2026
ہومپاکستانتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو “قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2026” سے نواز دیا گیا

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو “قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2026” سے نواز دیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی): استحکامِ پاکستان فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور کے ای لائبریری آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار قومی تقریب کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں “قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2026” اور “نیشنل نوبل ایوارڈ” تقسیم کیے گئے، تاہم تقریب کی نمایاں شخصیت تحصیلدار فتح جنگ ضلع اٹک چوہدری شفقت محمود رہے جنہیں ان کی مثالی عوامی خدمات، فرض شناسی اور فلاحی کردار کے اعتراف میں خصوصی طور پر “قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2026” سے نوازا گیا۔


تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، علمی، تعلیمی اور طبی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر چوہدری شفقت محمود کی عوامی خدمات کو خصوصی انداز میں سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ چوہدری شفقت محمود نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ مقدم رکھا، جو نوجوان افسران کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
استحکامِ پاکستان فاؤنڈیشن کے چیئرمین ذیشان بہادر خان چغتائی اور ڈپٹی آرگنائزر ملک فرحان امجد نے چوہدری شفقت محمود کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک ذمہ دار سرکاری افسر ہیں بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی باصلاحیت شخصیت بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شفقت محمود جیسے افسران معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔


تقریب میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال ڈاکٹر احسان خالد اور پرنسپل زینب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ملتان ڈاکٹر شائستہ عندلیب کو “نیشنل نوبل ایوارڈ” سے نوازا گیا، جبکہ دیگر اعزاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر سلطان احمد اویسی، ڈاکٹر مظہر الحسن، ڈاکٹر شاہد ریاض سہرانی، محمد ریاض قیوم، مسز شگفتہ ترمذی، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار پارس شامل تھے۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد چوہدری شفقت محمود نے استحکامِ پاکستان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، دیانتداری اور محنت کے ساتھ عوام اور ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔
ضلع اٹک خصوصاً فتح جنگ کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کو اس اہم قومی اعزاز کے حصول پر بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔