Sunday, May 10, 2026
ہومتازہ ترینروسی صدر نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہونے کا اشارہ دے دیا

روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہونے کا اشارہ دے دیا

ماسکو:(آئی پی ایس) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ یوکرین تنازع اب اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین تنازع ایک نتیجے کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مذاکرات میں سہولت کاری پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ صرف روس اور یوکرین کے درمیان رہ گیا ہے۔
روسی صدر کے مطابق روبرٹ فیکو نے انہیں بتایا ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی آمنے سامنے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم وہ صرف دیرپا امن معاہدہ طے پانے کے بعد ہی زیلنسکی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روس تیل اور گیس کے شعبوں میں چین کے ساتھ ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔