اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ،ای وی ایم سسٹم دھاندلی کا ایک نیا طریقہ ہے ،عمران نیازی اس لیے باربار ای وی ایم سسٹم کی بات کر رہا ہے، معاشی حالات بہتر نہیں حکومت ای وی ایم سسٹم کے اخراجات کہاں سے پورے کریگی ،ای وی ایم سسٹم کو پوری دنیا نے مسترد کر دیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی ای وی ایم سسٹم پر اعتراضات اٹھا چکاہے، ہمارے دور حکومت میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات ہوئی تھیں جس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا وہ دستاویز آج بھی موجود ہیں، حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ نظر ہی نہیں آ رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمان کی بار بار بے توقیری کر رہی ہے،پتا نہیں پی ٹی آئی پارلیمان سے کیوں فرار اختیار کرتی ہے اور آرڈیننس کا سہارا لیتی ہے، اپوزیشن ای وی ایم سسٹم کو مسترد کر چکی ہے، عمران نیازی سن لے اب ایک ایک ووٹ پر پہرا دیں گے دھاندلی کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے
ای وی ایم سسٹم دھاندلی کا ایک نیا طریقہ ہے،رہنما ن لیگ زیب جعفر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
