Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے آفیسرکی پلاٹ الاٹمنٹ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

سی ڈی اے آفیسرکی پلاٹ الاٹمنٹ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے آفیسرکی پلاٹ الاٹمنٹ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی لگادی ۔اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسلام آباد کے متاثرین سی ڈی اے حکام کے ظلم و زیادتی کا شکار ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ تسلیم شدہ11 ہزار زمینوں کے مالکان معاوضوں کے منتظر ہیں، سی ڈی اے حکام بتائیں کہ کیسے متاثرین کو چھوڑ کر بااثر اور طاقتور طبقے کو پلاٹس دیے جارہے ہیں؟ سی ڈی اے حکام متاثرین کو حقوق دیے بغیر کیسے اپنے ملازمین کو پلاٹوں سے نوازتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ کیوں اراضی مالکان سے زبردستی زمینیں چھین کر حقوق بھی نہیں دیے جاتے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس، معاونت کے لیے طلب کرلیا ۔متاثرین اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر چیئرمین سی ڈی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

CamScanner 09 23 2021 15.07 page 0001 CamScanner 09 23 2021 15.07 page 0002 CamScanner 09 23 2021 15.07 page 0003

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔