Saturday, April 25, 2026
ہومتازہ ترینسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ

سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ

واشنگٹن: (آئی پی ایس) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر پاکستان روانگی کیلئے سٹینڈ بائی رکھا جائے گا، امید ہے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی اور ڈیل کی جانب بڑھے گی۔

کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے خود رابطہ کیا اور ملاقات کی درخواست کی، ایران کی جانب سے پیشرفت نظر آرہی ہے، ثالثی کیلئے پاکستان نے اہم ترین کردارادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔