Thursday, June 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایران میں اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی پر دو افراد کو سزائے موت

ایران میں اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی پر دو افراد کو سزائے موت

تہران (آئی پی ایس)تہران میں حکام نے صیہونی ریاست کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔

ایرانی عدالتی ذرائع کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے حساس معلومات دشمن ملک تک پہنچائیں جسے قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔
مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے دونوں افراد کو سزائے موت کا حکم دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں پر سخت کارروائی جاری رہے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اس نوعیت کے مقدمات اور فیصلے زیادہ نمایاں ہو رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔