تہران (سب نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کوئی مذاکراتی وفد پاکستان بھیجے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب تک امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر محمد رضاعارف نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں امریکا کبھی نرم اور کبھی سخت رویہ اختیار کرتا ہے۔ ہمارا مذاکراتی وفد ملکی مفادات کا بہادری سے دفاع کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔
محمد رضاعارف نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کا مستقل کنٹرول لے لیں تو پابندیوں کی فکر نہیں، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی، آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہئے۔
جب تک بحری ناکہ بندی برقرار ہے، امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایرانی میڈیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
