اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،سید علی گیلانی کی جرات، استقامت کو سلام ہے،بھارت کے ظلم وستم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کسی خام خیالی میں نا رہے تحریک آزادی کشمیر رکے گی نہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی رہنما شاہین کوثر ڈار کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی جھکے نہیں اپنے موقف پر قائم رہے،تمام تر تکلیفیں برداشت کی، سید علی گیلانی کا مشن رکے گا نہیں، ہر کشمیری سید علی گیلانی بنے گا ،تحریک آزادی خون کے آخری قطرے تک جاری رہے گی۔
سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،شاہین کوثر ڈار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

