ہومپاکستانموٹروے پولیس کی کارروائی ،دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک ویڈیوبنانے والا ملزم گرفتار

موٹروے پولیس کی کارروائی ،دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک ویڈیوبنانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)موٹروے پولیس کاروائی چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوبنانے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزم اعزاز شاہ جو کہ اپنے آپ کو ٹک ٹاکر کہلاتا ہے موٹروے ایم۔ون پر انتہائی غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا کروز کنٹرول لگا کر ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسری سیٹ پر منتقل ہو گیا اور اس خطرناک حرکت کی ویڈیوں بناتا رہا۔ بعدازاں ویڈیوں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ جب معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو موٹروے پولیس نے اس کی تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے آغاز میں ملزم تک پہنچنے کے خاطر خواہ ثبوت نہ ملے جس پر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ دوران تفتیش اس بات کا پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر تا رہا ہے بلکہ اسلحہ کی نمائش میں بھی ملوث ہے۔ بالآخر ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف۔آئی ۔آر درج کر لی گئی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر شاہ اسد خان کا کہنا تھا کہ موٹروے پر سنگین لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ مزید انہوں نے تفتیش میں حصہ لینے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔