اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کے وفد نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن ملاقات کی جس میں افغان صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔ملاقات میں افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد میں پولیٹیکل قونصلر رچرڈ نیلسر ،پولیٹیکل اکنامک سیکشن چیف ایندریا ہیلیئر اور پولیٹیکل آفیسر ملیسا کریفورڈ شامل تھے۔
امریکی سفارتخانے کے وفد کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

