Sunday, April 19, 2026
ہومتازہ ترینرومانیہ کی وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا گیا

رومانیہ کی وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیرِاعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا-سلویا تویو کا ٹیلیفون موصول ہوا۔
وزیرِ خارجہ تویو نے اسلام آباد مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔