Saturday, April 11, 2026
ہومتازہ ترینمذاکرات کیلئے خیر سگالی کے طور پر آئے ہیں لیکن امریکا پرکوئی اعتماد نہیں، ایرانی اسپیکر

مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے طور پر آئے ہیں لیکن امریکا پرکوئی اعتماد نہیں، ایرانی اسپیکر

اسلام آباد(سب نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایک تازہ بیان میں کہاکہ ایران مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے ساتھ آیا ہے لیکن امریکا پرکوئی اعتماد نہیں، انہوں نے کہا امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کےحقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدےکےلیے تیار ہے۔
باقر قالیباف نے امریکا ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ طے شدہ نکات تھے، جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکا وعدوں کی پاسداری کرے، اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔