Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز،سفارتی کوششوں کی تصدیق

پاکستان کا امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز،سفارتی کوششوں کی تصدیق

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ممکنہ سفارتی کوششوں سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں تاہم ہم ان مخصوص اور انفرادی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقف واضح ہے کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی عمل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔