اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیرِاعظم،وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، پالو رانجل، سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنما ئوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔ دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اعلی سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

