ہومبریکنگ نیوزآڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ منظور

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ منظور

اسلام آباد: (سب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے کیس کی کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
ملزم کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت کی جانب سے علی امین گنڈا پور پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔