Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ تریناسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض ادا کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض ادا کردیا

اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض کے واجب الادا تین کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سروس کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض لیا تھا، اس مدمیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی دوران سروس تنخواہ سے کٹوتی بھی ہوتی تھی۔

برطرفی کےوقت سابق جج طارق جہانگیری پرتین کروڑ روپے واجب الادا تھے، دسمبر 2025 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں طارق محمود جہانگیری کو برطرف کرتے وقت قرض واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔