Tuesday, April 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ایس ایل 11: لاہور قلندرز 128 پر محدود، کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز 128 پر محدود، کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جس کے بعد کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف ملا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ فخر زمان صرف ایک رن بنا کر آٹ ہوگئے جبکہ محمد نعیم 13 رنز بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 33 رنز کے ساتھ نمایاں مزاحمت کی، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

حسیب اللہ خان نے 28 رنز اور سکندر رضا نے 19 رنز اسکور کیے، لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 7 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے بالنگ میں ایڈم زمپا اور میر حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ معین علی، حسن علی، سلمان آغا اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم آخری 5 اوورز میں صرف 20 رنز بنا سکی اور 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، جس کے باعث مجموعی اسکور 128 تک محدود رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔