Thursday, March 5, 2026
ہومپاکستانخواتین کی گواہی آدھی یا مکمل؟ سپریم کورٹ نے وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کر دیے

خواتین کی گواہی آدھی یا مکمل؟ سپریم کورٹ نے وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے مرد کے مقابلے میں عورت کی گواہی سے متلعق کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے خواتین کی گواہی کو مرد کے مقابلے میں دگنا تصور کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی گواہی کے حوالے سے قرآن مجید کی سورت بقرہ میں رہنمائی موجود ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی درخواست گزار خواتین انتقال کر چکی ہیں۔

جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عدالت اس کیس کو جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس اہم معاملے پر واضح فیصلہ ہو سکے۔
سماعت کے دوران عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی فائنانس سیکریٹری سائرہ راجپوت کو طلب کر لیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے خواتین صحافیوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خواتین کی گواہی سے متعلق ہے، اس لیے یہ سوال اہم ہے کہ خاتون کی گواہی آدھی ہو گی یا مکمل۔

عدالت نے سائرہ راجپوت اور خواتین صحافیوں کو کیس میں معاون مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگلی سماعت کے موقع پر معاونین کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔